Maktaba Wahhabi

122 - 154
طرح آپ كى خود پسندى مكمل طور پر ختم ہو جانى چاہىے۔ ہوسكتا ہے جس علم مىں آپ دسترس ہونے كى وجہ سے خود پسندى مىں مبتلا ہىں وہ اىسے پس ماندہ علوم مىں سے ہو جن كا كوئى خاص فائدہ نہىں ہوتا مثلاً شاعرى وغىرہ ۔ اىسى صورت مىں آپ اس شخص پر نگاہ ڈالىں جو دنىا و آخرت كے لحاظ سے آپ سے بلند تر علم كا حامل ہے۔ اس طرح بھى آپ كا تكبر پارہ پارہ ہو جائےگا۔ خود پسندى شجاعت: اگر آپ بہادرى كى وجہ سے خود پسند ہىں تو: ٭ اپنے سے بہادر آدمى پر نظر ڈالىں۔ ٭ جو شجاعت اللہ تعالىٰ نے آپ كو عطا كى ہے اس كے بارے مىں غور كرىں كہ آپ اس كس مقصد كے لىے صرف كررہے ہىں۔ اگر اس كا مصرف نافرمانى ہے تو آپ احمق ہىں كىونكہ آپ نے اپنى جان كا مصرف بے قىمت چىز كو بنا ركھا ہے اور اگر آپ اسے نىكى كے كاموں مىں لگا رہے ہىں تو آپ اس نىكى كو خود پسندى كے ذرىعے ضائع كر رہے ہىں۔ ٭ تىسرى بات ىہ ہے كہ آپ بڑھاپے كى وجہ سے اس كے ختم ہو جانے پر بھى غور كرىں اور ىہ بات مدنظر ركھىں كہ اگر آپ كو لمبى زندگى ملى تو آپ كمزورى مىں بچوں كى مانند ہو جائىں گے۔ ٭ مىرا ىہ مشاہدہ ہے كہ خود پسندى دنىا كے تمام لوگوں مىں سے بہادر لوگوں مىں كم پائى جاتى ہے۔ مىں اس نتىجہ پر پہنچا ہوں كہ ىہ لوگ پاك باطنى اور رفعت و بلندى سے ہمكنار ہوتے ہىں۔ اگر آپ كسى دنىوى منصب پر فائز ہونے كى وجہ سے خود پسندى كا شكار ہىں تو: ٭ اپنے مخالفىن، ہمسر اور اپنے جىسے لوگوں كے بارے مىں سوچىں۔ ہوسكتا ہے كہ
Flag Counter