Maktaba Wahhabi

144 - 154
اس كى دلىل ىہ ہے كہ غربت وافلاس، خوف و ہراس دور كرنے سے پىدا ہوتا ہے كىونكہ آدمى اپنے مال و دولت كو حصول امن كے لىے بے درىغ خرچ كرتا ہے۔ ٭ خوف و ہراس اور غربت و افلاس، مرض كے ازالے سے پىدا ہوتے ہىں۔ جب انسان موت سے ڈرتا ہے تو صحت كے حصول كے لىے بے درىغ خرچ كرتا ہے، بلكہ جب اسے موت كا ىقىن ہو جائے تو اپنى تمام تر دولت خرچ كرنا بھى پسند كرنے لگتا ہے، جب كہ خوف كو اس لىے معمولى سمجھتا ہے كہ اس كے ذرىعے پرىشانى كا ازالہ كىا جائے اس طرح وہ اپنى پرىشانى دور كرنے كے لىے اپنى جان كو داؤد پر لگا دىتا ہے۔ ان مىں سے جو چىز معزز لوگوں پر گراں گزرتى ہے وہ كمىنہ خصلت كے ہاں معمولى ہے۔ ٭ درد كے لحاظ سے زىادہ تكلىف وہ مرض وہ ہے جو كسى اىك ہى عضو مىں ہمىشہ رہنے والا ہو۔ اخلاق و عادات كے بارہ مىں كچھ اشعار پىش خدمت ہىں اِنَّمَا الْمَقْلٌ أَسَاسُ فَوْقَہُ الْاَخْلَاقُ سُوْرُ ’’ عقل تو صرف اىك بنىاد ہے۔ اخلاق و عادات اس كى بالائى عمارت ہے۔‘‘ فَحَلِّ الْعَقْلَ بِالْعِلْمِ وَاِلَّا فَہُوَ بُوْرٌ ’’ عقل كو علم سے مزىن كر لىں۔ وگرنہ ہلاكت ہے۔‘‘ جَاہِلُ الْاَ شْيَاءِ أَعْمٰى لَايَرَى كَيْفَ يَدُوْرُ ’’ بے علم اندھا ہوتا ہے۔ وہ زندگى گزارنے كے ڈھنگ سے نا آشنا ہوتا ہے۔ ‘‘
Flag Counter