Maktaba Wahhabi

289 - 342
76۔میں تو دنیا میں ایک راہ چلتے مسافر کی طرح ہوں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی پر اگر غور و فکر کریں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی زندگی نہایت سادہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تو آپ کے لیے دنیا بھر کی دولت سمیٹ دی جاتی مگر آپ نے نہ صرف گھر سے باہر بلکہ گھر کے اندر بھی نہایت سادہ زندگی گزاری۔ آئیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک میں دیکھتے ہیں کہ آپ کا بستر کیسا تھا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر جس پر آپ سویا کرتے تھے رنگا ہوا چمڑا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔، ، صحیح البخاري، حدیث:6456۔ ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ان سے ملنے کے لیے جاتے ہیں۔ دروازے پر آپ کا ایک غلام بیٹھا ہوا تھا۔ اس سے کہنے لگے:میرے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کرو۔ غلام اندر گیا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ دروازے پر عمر بن خطاب ہیں جو اندر آنے کی اجازت چاہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جاؤ عمر سے کہوکہ اندر آجائے۔ سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ آپ کھجور کی چٹائی پر لیٹے
Flag Counter