Maktaba Wahhabi

262 - 342
69۔میں قریش کے خلاف پنا ہ نہیں دے سکتا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کے ساتھ طائف سے واپس مکہ مکرمہ تشریف لائے تو شہر کے قریب حراء پہاڑ تک پہنچ کر رک گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم میں یہ بات آ چکی تھی کہ کفار قریش پہلے سے بھی زیادہ آپ کے خلاف ہو گئے ہیں۔ ممکن ہے کہ انھیں اہل طائف کے ظالمانہ سلوک کا علم ہو چکا ہو، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مناسب سمجھا کہ کسی کی پناہ حاصل کرکے مکہ مکرمہ میں داخل ہوں۔ کفار مکہ کی خامیاں اپنی جگہ مگر ان کے ہاں پناہ دینے کا قانون موجود تھا۔ اگر کوئی بڑا شخص کسی کو پناہ
Flag Counter