Maktaba Wahhabi

165 - 342
43۔بہن کا احترام واکرام اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بچپن بنو سعد میں گزارا۔ آپ کو سیدہ حلیمہ سعدیہ نے دودھ پلایا۔ آپ کی رضاعی بہن شیماء بنت حارث بن عبدالعزیٰ سعدیہ تھیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بچپن میں سیدہ حلیمہ کی اولاد کے ساتھ بکریاں چرانے کے لیے جاتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی بہن شیماء آپ کو اپنی گود میں اٹھاتی، آپ سے پیار کرتی، آپ کوجھولا جھلاتی، آپ کو لوریاں دیتی، سائے میں بٹھاتی اور کہہ اٹھتی: یَا رَبَّنَا أَبْقِ لَنَا مُحَمَّدَا حَتّٰی أَرَاہُ یَافِعًا وَ أَمْرَدَا ثُمَّ أَرَاہُ سَیِّدًا مُسَوَّدَا وَأَکْبِتْ أَعَادِیہِ مَعًا وَالْحُسَّدَا وَأعْطِہِ عِزًّا یَدُومُ أَبَدَا ’’اے ہمارے رب! محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )کو زندگی عطا کرتا کہ میں آپ کو نوجوانی کی حالت میں دیکھوں، پھر میں قوم کے سردار کی حیثیت سے دیکھوں ۔اے ہمارے رب! آپ کے تمام دشمنوں اور حاسدوں کو نامراد
Flag Counter