Maktaba Wahhabi

302 - 342
80۔آج میرے گھر میں معزز ترین مہمان ہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں کئی دنوں سے کھانے کے لیے کچھ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھوک لگی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کی تلاش میں گھر سے باہر تشریف لائے ہیں۔ ادھر سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہما کے گھروں میں بھی فاقہ ہے، وہ بھی بھوک کی شدت سے اپنے اپنے گھروں سے باہر آئے ہوئے ہیں، کھانے پینے کی تلاش میں نکلے ہیں۔ ان کی بھی خواہش ہے کہ کھانے پینے کے لیے کچھ مل جائے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ساتھیوں کو دیکھا تو پوچھا:ساتھیو! اس وقت تم اپنے گھروں سے کیوں نکلے ہو؟ دونوں نے بیک زبان عرض کیا:(اَلْجَوْعُ یَارَسُولَ اللّٰہِ!) ’’ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بھوک کی وجہ سے نکلے ہیں‘‘۔ خالی پیٹ ہیں، کھانے کی تلاش میں ہیں۔ ادھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان سے فرما رہے ہیں:(وَأَنَا وَالَّذي نَفْسِي بِیَدِہِ) ’’اللہ کی قسم !میں بھی اسی وجہ سے گھر سے نکلا ہوں جس وجہ سے تم دونوں نکلے ہو۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے ارشاد فرمایا:(قُومُوا) ’’چلو پھر اٹھو!‘‘ دونوں ساتھی آپ کے ساتھ ہی اٹھ کھڑے ہوئے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ کے خاص وزراء ایک انصاری کے گھر کی طرف رواں دواں ہیں۔ قارئین کرام! اس دور میں باغات کے اندر ہی گھر بنے ہوتے تھے۔ بعض باغات ایسے کہ پانی کا کنواں بھی باغ کے اندر ہی ہوتا تھا۔ اللہ تعالیٰ کی مرضی ایسی ہی تھی کہ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس صحابی
Flag Counter