Maktaba Wahhabi

83 - 342
18۔ خالد! اب یہ مال واپس نہ کرنا اخلاق نبوی کے کتنے ہی پہلو ہیں۔ ان میں سے ایک پہلو امراء اور قائدین کا مقام و مرتبہ اور ان کا احترام بھی ہے۔ کوئی بھی نظام و قانون اس وقت تک پروان نہیں چڑھ سکتا جب تک اس کے نافذ کرنے والے کو احترام نہ دیا جائے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے امراء کے احترام کا حکم دیا۔ ان کے فیصلوں کو عزت اور احترام بخشا اور اگر غور سے دیکھا جائے تو یہی اعلیٰ اخلاق ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کی بڑی عمدہ تربیت کی تھی۔ آئیے! اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ سے ایک واقعہ پڑھتے ہیں: جنگ موتہ رومیوں کے ساتھ آٹھ ہجری میں سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کی قیادت میں لڑی گئی۔ ان کی شہادت کے بعد جھنڈا سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے اٹھایا۔ جب وہ شہید ہو گئے تو حسب فرمان نبوی قیادت سیدناعبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے سنبھال لی۔ جب وہ بھی شہید ہوگئے تو ایک صحابی ثابت بن اقرم عجلانی رضی اللہ عنہ نے آگے بڑھ کر جھنڈا سنبھال لیا۔ عَلم کا سرنگوں ہونا لشکر کی شکست سمجھا جاتا تھا۔ انھوں نے علم
Flag Counter