Maktaba Wahhabi

87 - 342
19۔ غزوہ اُحد سے بھی زیادہ مشکل دن کائنات کے امام سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ میں اپنے گھر سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں تشریف فرما تھے۔ غزوہ احد گزر چکا تھا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی دعوت دیتے ہوئے، حق کا دفاع کرتے اور دشمنان اسلام کے ظلم وستم اورجبر وقہرکا مقابلہ کرتے ہوئے گزری ہے۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک انوکھا سوال کرتی ہیں۔ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ پر احد کے دن سے زیادہ بھی کوئی سخت اور سنگین دن گزرا ہے؟
Flag Counter