Maktaba Wahhabi

104 - 342
23۔ ام المؤمنین کا حسن ادب ام المومنین سیدہ صفیہ بنت حُیَیّ بن اخطب بہت بڑے باپ کی بیٹی اوراونچے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ غزوۂ خیبر کے دوران میں جب قلعہ قموص فتح ہوا تو یہ بھی قیدیوں میں شامل تھیں۔ پہلے یہ سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو عطا ہوئیں۔ ایک شخص اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، عرض کی کہ آپ نے بنو نضیر کے سردار کی بیٹی دحیہ کو دے دی ہے ،حالانکہ وہ آپ کے سوا کسی کے لائق نہیں، چنانچہ دحیہ کلبی کو ایک اور لونڈی دے دی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ کو آزاد کر دیا اور ان کی آزادی کو حق مہر قرار دے کر ان سے نکاح کر لیا۔ اس سے پہلے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا مسلمان ہو چکی تھیں۔
Flag Counter