Maktaba Wahhabi

223 - 342
59۔وہ جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردینا چاہتی تھی خیبر فتح ہو چکا تھا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ابھی خیبرہی میں مقیم تھے کہ یہود نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ یہودیوں کے ایک بڑے عالم سلام بن مِشکم کا تعلق بنونضیر سے تھا۔ یہ شخص بہت بڑا تاجر، اپنے قبیلے کا سردار اور تجارتی خزانے کا محافظ تھا۔ اس کی بیوی زینب بنت حارث اور یہ دونوں ہی اسلام کے شدید دشمن تھے۔ ان دونوں کا کردار جاننے کے لیے ہمیں تھوڑا سا پیچھے جانا ہوگا۔ غزوئہ بدر میں مسلمانوں کے ہاتھوں قریش کو شکست فاش ہوئی تو ابوسفیان کو اہل مکہ کی قیادت سونپی گئی۔ اس کا سب سے پہلا کام غزوئہ بدر کا انتقام لینا تھا۔ اس نے عہد کیا کہ جب تک وہ غزوئہ بدر کا انتقام نہ لے گا تب تک غسل جنابت کرے گا نہ سر میں تیل ڈالے گا۔ چنانچہ جیسے ہی اسے موقع ملا وہ دو سو سواروں کو ساتھ لے کر مدینہ طیبہ کی طرف روانہ ہوا۔
Flag Counter