Maktaba Wahhabi

285 - 342
75۔محبوب مشقت میں ہو تو محب کو آرام کیسے آئے؟ ابو خیثمہ انصاری رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔ان نام مالک بن قیس تھا۔ وہ کوئی بہت زیاد ہ معروف اور نمایاں شخص تو نہ تھے، مگر ان کی بہت بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شدید محبت کرتے تھے۔ یہ محبت کوئی یک طرفہ نہ تھی بلکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان سے خوب محبت کرتے تھے۔ غزوۂ تبوک 9ہجری میں ہوا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تیس ہزار صحابہ کرام تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تبوک کے لیے روانہ ہو چکے ہیں مگر ابوخیثمہ رضی اللہ عنہ کسی وجہ سے لشکر کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے۔ ایک دن، دو دن بلکہ کئی دن گزر چکے ہیں۔ مدینہ طیبہ میں وہ دن خاصا گرم تھا۔ ابو خیثمہ کی دو بیویاں تھیں۔دونوں اپنے باغ میں گئیں۔ وہاں اپنا اپنا عریش یعنی چھپر بنایا۔ اس میں پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ ٹھنڈے پانی کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مزیدار کھانا تیار کیا۔دونوں اپنے اپنے چھپر میں ابو خیثمہ کا انتظار کر رہی ہیں۔ ابو خیثمہ جب اپنے باغ میں پہنچے تو دونوں بیویوں نے ان کو دعوت دی کہ وہ ان کے چھپر میں آئیں۔ ان کے ہاں استراحت کریں۔ ابوخیثمہ رضی اللہ عنہ چھپر کے دروازے پر پہنچے تو رک گئے ۔اس دور میں عریش (ہوا دار چھپر)خصوصاً گرمیوں کے موسم میں بڑی آرام دہ جگہ ہوتی تھی۔ عریش میں مزیدار کھانے ٹھنڈا پانی اور حسین بیوی نظر آرہی تھی۔
Flag Counter