Maktaba Wahhabi

195 - 342
51۔معافی نہ ملی تو بھوکا پیاسا جان دے دوں گا! اس کا نام تو ابوسفیان ہی تھا مگر یہ ابو سفیان بن حرب نہیں بلکہ ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب تھا۔ قریشی اور ہاشمی، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف چچازاد بھائی ہی نہیں آپ کا دودھ شریک بھائی بھی تھا۔ اسے بھی سیدہ حلیمہ سعدیہ نے کچھ دن دودھ پلایا تھا۔ اعلان نبوت سے پہلے یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نہایت گہرا دوست بھی تھا۔ کسی وقت آپ سے جدا نہ ہوتا تھا مگر جب آپ نے اعلان نبوت کیا تو یہ شخص اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا شدید دشمن بن گیا۔ اپنے وقت کا بڑا شاعر تھااور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو میں اشعار کہا کرتا تھا۔
Flag Counter