Maktaba Wahhabi

351 - 342
99۔مشکل ترین لمحات میں امانت کی پاسداری کسی بھی بڑی شخصیت کا اگر معاشرے میں مقام و مرتبہ معلوم کرنا ہو تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ لین دین کا کیسا ہے؟ کیا وہ امانت دار بھی ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے امانت داری کو فروغ دیا اپنی امت کو جو تعلیمات دیں ان میں امانت دار ہونا بنیادی شرط قرار دیا۔ قارئین کرام! ذرا غور کیجیے قریش مکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت مخالف اور دشمن ہیں۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے در پے ہیں آپ کے گھر کے گھیراؤ کا منصوبہ بنارہے ہیں مگر اس سب کچھ کے باوجود وہ اپنی امانتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے پاس رکھتے تھے۔ یہ ان کی زندگی کا عجیب تضاد تھا جس شخصیت کی توہین کرنے کی کوشش کرتے تھے اسے یہ کہہ کر جھٹلاتے تھے کہ وہ جادو گر دیوانہ یا معاذ اللہ نبوت کے معاملے میں جھوٹا ہے اسی کے پاس اپنی امانتیں بھی رکھتے تھے ۔انھیں اپنے ارد گرد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی دوسری ہستی امانت دار یا سچا دکھائی نہ دیتی تھی، جس کے پاس وہ اپنی امانتیں رکھیں جہاں ان کے اموال
Flag Counter