Maktaba Wahhabi

109 - 342
25۔یہ غلامی تو ہے ،مگر ہے کس کی؟ سیرت نگار اس بات پر متفق ہیں کہ غلاموں میں جس شخصیت نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا وہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ تھے۔ عرب کا وہ معاشرہ جس میں غلاموں کو نہایت حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور ان کو معمولی معمولی غلطیوں پر اتنی سخت سزائیں دی جاتی تھیں کہ انسانیت کانپ اٹھتی تھی۔ مگر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق کو دیکھیے کہ آپ کے حسنمعاملہ نے غلاموں کو زمانے بھر کا امام بنادیا۔ عرب کا ایک مشہور قبیلہ بنو کلب ہے۔ یہ قبیلہ اپنی شجاعت اور بہادری میں بڑا مانا ہوا تھا۔ یہ لوگ سعودی عرب کے شمال میں دومۃ الجندل کے علاقے میں رہتے تھے۔ حارثہ بن شراحیل کی بیوی اپنے آٹھ سالہ بیٹے زید کے ساتھ میکے گئی ہوئی تھی۔ ان کی بستی پر بنو قیس بن جسرہ کے لوگوں نے شب خون مارا، بہت سارے لوگوں کو گرفتار کیا۔ بستی کا سامان لوٹا، عورتوں اور بچوں کو لونڈیاں اور غلام بنایا اور بھاگ گئے۔جن بچوں کو غلام بنایاگیا ان میں آٹھ سالہ زید بن حارثہ بھی
Flag Counter