Maktaba Wahhabi

245 - 342
65۔چور ڈاکو او ردشمنان اسلام عزت دا ربن گئے انبیاء، صلحاء، علماء اور ائمہ ہدایت جس مقام پر بھی ہوں، دعوت الی اللہ کے مشن کو نہ تو بھولتے ہیں نہ ہی لوگوں کو دعوت توحید پیش کرنے میں ذرہ برابر کوتاہی کرتے ہیں۔ حالات کتنے ہی ناسازگار اور پریشان کن ہوں، امن مفقود ہو، پھر بھی ایک سچا اور مخلص داعی اللہ کے پیغام کو پہنچانے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ تلاش کر لیتا ہے۔ اس کی خوبصورت مثال سیدنا یوسف علیہ السلام ہیں۔ وہ جیل میں بھی اپنے مشن کو نہیں بھولے۔ قیدی ساتھیوں کوتوحید رب ا لعالمین کی دعوت دیتے رہے۔ جہاں تک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کا تعلق ہے تو وہ دعوت دین دینے میں اعلیٰ ترین مثال ہیں۔ آپ نے اپنے اعلیٰ اخلاق سے لوگوں کے دلوں کو جیتا۔ انھیں نہایت محبت اور پیار سے دعوت دی۔ لوگوں کے سروں پر نہیں دلوں پر حکومت کی، چنانچہ وہ لوگ جو انعام کے لالچ میں آپ کا پیچھا کر رہے
Flag Counter