Maktaba Wahhabi

121 - 342
27۔ارے تم نے تو اللہ کی وسیع رحمت کو سکیڑ دیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق کے حوالے سے اس واقعے کو امام بخاری اور امام مسلم نے سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہما کے حوالے سے بیان کیا ہے ۔ آئیے یہ شاندار واقعہ پڑھتے ہیں: ہم لوگ مسجد نبوی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک اعرابی ’’ بدو‘‘ گاؤں کا رہنے والا مسجد میں آیا۔ اسے پیشاب کی حاجت تھی ۔ کچھ دیر کے بعد وہ اٹھا اور مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کرنے لگا۔ مسجد اس زمانے میں کچی تھی اس پر کھجور کی ٹہنیوں سے چھت ڈالی ہوئی تھی۔ صحابہ کرام نے اسے دیکھا تو کہنے لگے:(مَہْ مَہْ) یعنی تم یہ کیا کررہے ہو؟ مسجد میں پیشاب کررہے ہو؟ انھیں اس بدو کی یہ حرکت نہایت بری لگی۔ ادھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا:پیشاب کرنے کے دوران اسے پریشان نہ کرو، اسے چھوڑ دو، اسے پیشاب کرلینے دو۔ صحابہ کرام خاموش ہوگئے اور اس نے پیشاب کرلیا۔ جب وہ فارغ ہوا تو معلم حکمت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا:میرے عزیز بھائی!
Flag Counter