Maktaba Wahhabi

107 - 342
24۔امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ جوانی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی بڑی مثالی اور ہر قسم کی آلائشوں سے پاک تھی۔ جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن بڑا خوبصورت ،منفرد اور نرالا تھا، اسی طرح آپ کی نو عمری کا دور بھی بڑا عمدہ تھا۔ جس معاشرے میں آپ جلوہ گر ہوئے وہ بہت ہی بگڑا ہوا تھا۔ دور جاہلیت سے اہل مکہ مکرمہ کتنے ہی غلط کام کرتے چلے آرہے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان تمام آلائشوں سے محفوظ رکھا اور اپنے محبوب کی مکمل حفاظت فرمائی۔ یہ حفاظت کیسے فرمائی؟ اس سلسلے میں آیئے ابن الأثیر کے حوالے سے ایک واقعہ ملاحظہ کرتے ہیں:
Flag Counter