Maktaba Wahhabi

342 - 342
95۔اچھے اخلاق والا روزہ دار اور تہجد گزار جیسا قارئین کرام! اگرہم اعلیٰ اخلاق کے حامل کسی شخص کی خوبیاں شمار کریں تو ان میں سے ایک خوبی یہ بھی ہو گی کہ وہ حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے۔ اب دیکھیے اسلام کی کتنی اعلیٰ روایات ہیں اور اسلام کتنا پیارا دین ہے کہ ایسی صفت کے حامل شخص کے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انتہائی بڑی خوشخبری دی ہے۔ آئیے ایک حدیث پڑھتے ہیں۔ سنن ابی داود حدیث نمبر:4800میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے، میں اس کے لیے جنت کے کنارے پر ایک محل کی ضمانت دیتا ہوں۔ ‘‘ نیز ارشاد فرمایا:’’جو مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولے، میں اس کے لیے جنت کے درمیان ایک محل کی ضمانت دیتا ہوں۔‘‘ مزید فرمایا:’’جس کے اخلاق اچھے ہوں، میں اس کے لیے جنت کے بلند ترین حصے میں ایکمحل کا ضامن ہوں۔ ‘‘ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ’’مؤمن اپنے حسن خلق کی و جہ سے ہمیشہ روزہ رکھنے والے تہجد گزار کا درجہ حاصل کر لیتا ہے۔‘‘ ، ، سنن أبي داود، حدیث:4798۔ اخلاق کی اہمیت کو مزید واضح کرنے کے لیے ارشاد ہوا:’’قیامت کے دن میرے نزدیک سب سے محبوب اور سب سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں سب سے اچھے اخلاق والے ہیں۔ اور قیامت کے دن میریقرب سے محروم، سب سے ناپسندیدہ اور مجھ سے دور وہ لوگ ہوں گے جو تم میں باتونی، چبا چبا کر باتیں کرنے والے اور تکبر کرنے والے ہیں۔‘‘ ، ، جامع الترمذي، حدیث:2018۔
Flag Counter