Maktaba Wahhabi

202 - 342
53۔گھر میں آکر گالی دینے والوں کے لیے بھی معافی قارئین کرام! میں اپنی زندگی کا وہ دن کبھی نہیں بھولا جب میں مدینہ طیبہ میں ڈاکٹر یحییٰ ابراہیم الیحییٰ سے ملنے گیا تو انھوں نے مجھ سے ایک سوال کیا۔ کہنے لگے:عبدالمالک! کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی شخص آپ کے گھر آئے اور آکر آپ سے کہے:عبدالمالک! تم مر جاؤ، تمھارے بچے مر جائیں تو بتائیں آپ کا رد عمل کیا ہو گا؟ میرا جواب تھا:اگر میرے بس میں ہو تو میں اس کا منہ نوچ لوں گا۔ اس کی بات کا جواب بڑے سخت لہجے میں دوں گا۔ میں اس کی اس بات کو کیسے برداشت کر سکتا ہوں؟میں تو اسے کھڑے کھڑے اپنے گھر سے دھکے دے کر نکال دوں اور اس کو ایسی سناؤں کہ آئندہ اس قسم کی فضول بات کرنے کی جرأت نہ کرے۔
Flag Counter