Maktaba Wahhabi

281 - 342
74۔رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیوانوں پر رحمت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ حیوانوں کے ساتھ بھی بڑی محبت رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے بھی رحمت تھے۔ آئیے ایک واقعہ پڑھتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام کے ساتھ کسی سفر میں تھے۔ مسلمانوں نے ایک جگہ رات گزارنے کے لیے پڑاؤ ڈالا اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے۔ اسی دوران میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کسی ضروری کام کی غرض سے تھوڑی دیر کے لیے کیمپ سے باہر تشریف لے گئے۔ چند صحابہ درختوں کے ایک جھنڈ میں داخل ہوئے۔ انہیں وہاں ایک چڑیا دو چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت نظر آئی۔ صحابہ نے وہ بچے اٹھا لیے۔ ماں کی ممتا کو چین نہیں آ رہا، وہ اپنے پروں کو پھڑ پھڑا رہی ہے۔
Flag Counter