Maktaba Wahhabi

81 - 264
عدالتوں کا قانون اساسی وغیرہ۔(رفیع اللہ شہاب پروفیسر، اسلامی ریاست کا عدالتی نظام، ص۱۹۴، قانونی کتب خانہ، لاہور) ۲۔یوسف القرضاوی الدکتور، أولویات الحرکۃ الإسلامیۃ، مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، ص ۱۱۰ ۳۔سید قطب فوق الاتھام، اگست ۲۰۰۹ء، مطبع، ص ۹۔۱۰، http://www.ikhwanpress.com/ ۴۔شیخ بن باز رحمہ اللہ نے سید قطب رحمہ اللہ کے صحابہ] کے بارے طعن کو سن کر کہا : یہ خبیث کلام ہے اور سید قطب کی ایسی کتابوں کو پھاڑدینا چاہیے۔ انبیاء علیہم السلام کے بارے سید قطب کے غیر مناسب کلمات سن کر شیخ بن باز رحمہ اللہ نے ان کے اس فعل کو ارتداد قرار دیا۔اسی طرح استواء علی العرش کے بارے سید قطب رحمہ اللہ کا کلام سن کر شیخ بن باز رحمہ اللہ نے انہیں ’مسکین ضائع فی التفسیر‘ کا لقب دیا۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے سید قطب کے بارے کہا: انہیں نہ تو دین اسلام کے اصولوں کا علم تھا اور نہ ہی فروعات کااور وہ دین اسلام سے منحرف تھے۔شیخ صالح العثیمین رحمہ اللہ نے وحدت الوجود کے بارے سید قطب رحمہ اللہ کا کلام سن کر کہا:سید قطب رحمہ اللہ نے بہت بڑی بات کی ہے اور یہ اہل سنت و الجماعت کی مخالفت ہے۔ اسی طرح شیخ نے ایک دوسرے مقام پر سید قطب رحمہ اللہ کی تفسیر کے بارے کلام کرتے ہوئے کہا : ان کی تفسیر کو پڑھنے کی نصیحت نہیں کی جا سکتی۔ محدث العصر شیخ حماد انصاری حفظہ اللہ نے کہا : اگر سید قطب زندہ رہتے تو ان سے توبہ کروائی جاتی اور اگر وہ توبہ نہ کرتے تو ان کو ارتداد کی حد میں قتل کر دیا جاتا۔ شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ نے کہا : سید قطب کو عالم کہنا جائز نہیں ہے ‘ وہ صرف ایک مفکر ہیں اور اگر سید قطب کی جہالت مانع نہ ہوتی تو ہم ان کے الحادی کلام کی وجہ سے ان کی تکفیر کرتے۔ شیخ صالح اللحیدان حفظہ اللہ نے کہا: ان کی کتابیں اہل سنت کے عقیدے کے مخالف مواد سے بھری پڑی ہیں اور سید قطب عالم دین نہیں تھے۔ شیخ عبد اللہ الدویش حفظہ اللہ نے سید قطب کی تفسیر میں ان کے بعض اقوال کے بارے فرمایا:یہ اہل اتحاد ملحدین کا قول ہے جن کا کفر یہود و نصاریٰ کے کفر سے بڑھ کر ہے۔علمائے ازہرنے سید قطب رحمہ اللہ کی کتاب ’معالم فی الطریق‘ سے دور رہنے کی تلقین کی ہے ۔شیخ قرضاوی حفظہ اللہ نے کہا: سید قطب صراط مستقیم اور اہل سنت کے منہج سے دور ہیں ۔ سعودی سلفی علماء میں سے شیخ ربیع المدخلی‘ شیخ ابن غدیان ‘ شیخ محسن العباد‘ شیخ صالح آل الشیخ j اور شیخ عبد اللہ عزام رحمہ اللہ وغیرہ نے بھی سید قطب رحمہ اللہ کے افکار و نظریات پر نقد کی ہے۔(عصام بن عبد اللّٰہ السنانی، براء ۃ
Flag Counter