Maktaba Wahhabi

67 - 264
عملی کفر اور دوسرا انکار اور دشمنی کا کفر۔ پس کفر ِانکار یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ کے اسماء‘ صفات‘ افعال اوراحکام میں سے کسی ایسی شے کا سرکشی اور ہٹ دھرمی سے انکار کر دے کہ جس کے بارے اسے علم ہو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم وہ شے اللہ کی طرف سے لے کر آئے ہیں ۔ یہ ایسا کفر ہے جو ہر پہلو سے ایمان کے منافی ہے۔ جہاں تک کفر عملی کا معاملہ ہے تو [یہ بھی دو قسم پر ہے] ایک یہ کہ وہ ایمان کے منافی ہو اور دوسرا یہ کہ وہ ایمان کے منافی نہ ہو۔ پس بت کو سجدہ کرنا‘ قرآن مجید کی اہانت کرنا‘ نبی کو قتل کرنا یا اس کو گالی دینا ایسا کفر ِعملی ہے جو اس کے ایمان کے منافی ہے جبکہ ’ماأنزل اللّٰہ ‘ کے مطابق فیصلہ نہ کرنا اور نماز کو چھوڑ دینا قطعی طور پر کفر ِعملی ہے اور ایسے کفرکو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کفر کہنے کے بعد بھی کفر نہ کہنا ممکن نہیں ہے۔ پس’ ما أنزل اللہ‘ کے مطابق فیصلہ نہ کرنے والا کافر ہے اور نماز کو ترک کرنے والابھی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نص کے مطابق کافر ہے لیکن یہ عملی کفر ہے اور ان پر کافر حقیقی کے اسم کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زانی‘ چور ‘ شراب نوشی کرنے والے اور پڑوسی کو ایذا پہنچانے والے سے ایمان کی نفی کی ہے۔ پس جب آپ نے ایمان کی نفی کر دی تو ایسا شخص عملی اعتبار سے کافر ہے لیکن اس میں انکار اور اعتقاد کا کفر نہیں ہے۔ اسی طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ میرے بعد کافر نہ بن جانا اور ایک دوسرے کی گردنیں نہ اڑانے لگ جانا بھی کفر عملی کی مثال ہے۔ اسی طرح آپ کا قول کہ جو کسی کاہن کے پاس آیا اور اس نے اس کی تصدیق کی یا اس نے اپنی بیوی سے دبر میں مباشرت کی تو اس نے اس شریعت کا انکار کیا جو محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی ہے۔ اسی طرح آپ کا قول کہ جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کو کہے :اے کافر! تو ان دونوں میں سے ایک کافر ہو جاتا ہے[یا تو جسے کہا جا رہا ہے وہ کافر ہے اور اگر وہ کافر نہیں ہے تو کہنے والا کافر ہو جاتا ہے تو یہ بھی کفر عملی ہی ہے]۔۔۔[کفر کے بارے ]یہی تفصیل ان صحابہ کے اقوال میں موجود ہے جو امت میں اللہ کی کتاب ‘ اسلام‘ کفر اور اس کے لوازمات کے بارے سب سے زیادہ جاننے والے تھے۔ پس تم یہ مسائل صرف انہی سے حاصل کرو کیونکہ متاخرین ان کی مراد کو نہ سمجھ سکے اور دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ۔ ایک فریق نے کبیرہ گناہ کی بنیاد پر لوگوں کو ملت
Flag Counter