Maktaba Wahhabi

56 - 264
چنگیز خان ہے۔ پس یہ ان کا وہ انتہائی عقیدہ ہے جس کے ذریعے وہ مسلمانوں کا قرب تلاش کرتے ہیں اور انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو مخلوق میں سب سے بزرگ ‘ اولاد آدم کے سردار اور نبیوں کی مہر ہیں ‘ انہیں اور ایک کافر اور مشرکین میں سب سے بڑھ کر مشرک‘ فسادی‘ ظالم اور بخت نصر کی نسل کو برابر قرار دیا! ان تاتاریوں کا چنگیز خان کے بارے عقیدہ بہت ہی گمراہ کن تھا۔ ان نام نہاد مسلمان تاتاریوں کا تو یہ عقیدہ تھا کہ چنگیز خان اللہ کا بیٹاہے اور یہ عقیدہ ایسا ہی ہے جیسا کہ عیسائیوں کا حضرت مسیح کے بارے عقیدہ تھا۔ یہ تاتاری کہتے ہیں کہ چنگیز خان کی ماں سورج سے حاملہ ہوئی تھی ۔ وہ ایک خیمہ میں تھی جب سورج خیمہ کے روشندان سے داخل ہوا اور اس کی ماں میں گھس گیا۔ پس اس طرح اس کی ماں حاملہ ہو گئی ۔ ہر صاحب علم یہ بات جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔۔۔اس کے ساتھ ان تاتاریوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ وہ چنگیز خان کو اللہ کا عظیم ترین رسول قرار دیتے ہیں کیونکہ چنگیز خان نے اپنے گمان سے ان کے لیے جو قوانین جاری کیے ہیں یا مقرر کیے ہیں یہ ان قوانین کی تعظیم کرتے ہیں اور ان کا معاملہ تو یہ ہے کہ جو ان کے پاس مال ہے ‘ اس کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ یہ چنگیز خان کا دیا ہوا رزق ہے اور اپنے کھانے اور پینے کے بعد [اللہ کی بجائے] چنگیز خان کا شکر اداکرتے ہیں اور یہ لوگ اس [مسلمان]کے قتل کو حلال سمجھتے ہیں جو ان کے ان قوانین کی مخالفت کرتا ہے جو اس کافر ملعون‘ اللہ ‘ انبیاء و رسل ‘ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ کے بندوں کے دشمن نے ان کے لیے مقرر کیے ہیں ۔ پس یہ ان تاتاریوں اور ان کے بڑوں کے عقائدہیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اسلام لانے کے بعد محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو چنگیز خان ملعون کے برابر قرار دیتے ہیں ۔‘‘ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چنگیز خان کے برابر قرار دینا‘ چنگیز خان کو اللہ کا بیٹا قرار دینا‘ چنگیز خان کو اللہ کا رسول قرار دینا اور اس کے دیے گئے قوانین کی تعظیم کرنا‘ مجموعہ قوانین ’الیاسق‘ کا انکار کرنے والے مسلمانوں کے خون کو حلال سمجھنا اور کھانے پینے کے بعد چنگیزخان کا شکر ادا کرنا وغیرہ ایسے صریح کفریہ عقائد ہیں کہ جن کے کفر اکبر ہونے میں دو بندوں کا بھی اختلاف ممکن نہیں ہے لہٰذا ’الیاسق‘ کے مجموعہ قوانین کے بارے تاتاریوں کا جو رویہ اور عقیدہ تھا وہ اعتقادی کفر کا تھا اور اعتقادی کفر کی بنیاد پر سلفی علماء
Flag Counter