التکفیر فی ھذ االعصر کجماعۃ الإخوان المسلمین و غیرھم و ھو لیس فی شیء۔‘‘ (9) ’’توحید حاکمیت کو توحید کی تین معروف اقسام کی طرح ایک مستقل قسم ان لوگوں نے قرار دیا ہے جنہوں نے عصر حاضر میں مسئلہ تکفیر میں اہل سنت کے منہج سے انحراف کیا ہے جیسا کہ الاخوان المسلمون وغیرہ ہیں ۔ توحید کی اس قسم کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔‘‘ شیخ ابو عبد المعز محمد علی فرکوس الجزائری فرماتے ہیں : ’’ھل شرح سید القطب ل ’’لا إلہ إلا اللّٰہ ‘‘ یعد أفضل شروحات کلمۃ التوحید؟ الجواب: ۔۔۔فتفسیر سید قطب وأخیہ محمد قطب لمعنی لا إلہ إلا اللّٰہ بالحاکمیۃ أی لا حاکم إلا اللّٰہ تفسیر قاصر غیر صحیح فکیف یکون الأفضل؟ فھو مخالف لما علیہ تفسیر السلف الصالح لمعنی لا إلہ إلا اللّٰہ و ھو لا معبود بحق إلا اللّٰہ ویدل علیہ قولہ تعالی ﴿ذلک بأن اللّٰہ ھو الحق وأن ما یدعون من دونہ ھو الباطل وأن اللّٰہ ھو العلی الکبیر﴾ وقولہ تعالی﴿ولقد بعثنا فی کل أمۃ رسولا أن اعبدوا اللّٰہ واجتنبوا الطاغوت﴾ وقولہ تعالی ﴿واعبدوا اللّٰہ والا تشرکوا بہ شیئا﴾ وقولہ تعالی﴿وما خلقت الجن والإنس إلا لیعبدون﴾ وقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ((أمرت أن أقاتل الناس حتی یشھدوا أن لا إلہ إلا اللّٰہ ))۔‘‘ (10) ’’سوال: کیا سید قطب کی’لا إلہ إلا اللّٰہ ‘ کی تفسیر کلمہ توحید کی افضل ترین شرح ہے؟ جواب: ۔۔۔سید قطب اور ان کے بھائی محمد قطب نے ’لا إلہ إلا اللّٰہ ‘ کی تفسیر حاکمیت کے ساتھ کی ہے یعنی ’لا إلہ إلا اللّٰہ ‘سے مراد ’لا حاکم إلا اللّٰہ ‘ہے‘ یہ تفسیر ایک ناقص اور غیر صحیح تفسیر ہے چہ جائیکہ کہ اس کو افضل قرار دیا جائے۔ ان دونوں بھائیوں کی یہ تفسیر اس معنی کے خلاف ہے جو سلف صالحین نے’لا إلہ إلا اللّٰہ ‘ کا بیان کیا ہے اور وہ معنی یہ ہے کہ اس سے مراد’لا |