Maktaba Wahhabi

373 - 418
اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: ’’اور ہم نے آپ پر ہر چیز کو کھول کر بیان کرنے والی یہ کتاب نازل کی ہے جو مسلمانوں کے لیے ہدایت، رحمت اور خوش خبری ہے۔‘‘[1] جب اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر چیز پر وسیع ہے اور اس نے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد سے واضح ہے: ’’اور میری رحمت نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے۔‘‘[2] تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا اہل قرآن اور اس کی تلاوت کرنے والوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لینا بدرجۂ اولیٰ لازم ہے۔ ٭ فرشتوں کا گھیرنا: قرآن کریم کی تدریس و تشریح کے بلند پایہ کام کی عزت افزائی کے لیے معزز فرشتے اپنے پر پھیلا کر اہلِ قرآن کو گھیر لیتے ہیں۔ بلاشبہ ایک مرتبہ معزز فرشتے نازل ہوئے اور جلیل القدر صحابی حضرت اُسَید بن حُضَیر رضی اللہ عنہ کے قریب آگئے جبکہ اس وقت وہ قرآن کریم پڑھ رہے تھے۔ حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ((بَيْنَمَا هُوَ يَقْرَأُ مِنْ اللَّيْلِ سُورَةَ الْبَقَرَةِ....إلى أن قال: فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَانْصَرَفْتُ إِلَيْهِ فَرَفَعْتُ رَأْسِي إِلَى السَّمَاءِ فَإِذَا مِثْلُ الظُّلَّةِ فِيهَا أَمْثَالُ الْمَصَابِيحِ
Flag Counter