Maktaba Wahhabi

282 - 418
نبی ہو گا نیکو کاروں میں سے!‘‘ [1] اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’چنانچہ ہم نے اس کی دعا قبول کی اور ہم نے اسے یحییٰ عطا کیا، اور ہم نے اس کے لیے اس کی بیوی (کے بانجھ پن) کو درست کر دیا، بے شک وہ (انبیاء علیہم السلام ) نیکیوں میں جلدی کرتے، اور ہمیں رغبت اور ڈر سے پکارتے تھے اور وہ ہمارے ہی نیاز مند تھے۔‘‘[2] ٭ انبیاء اور پسندیدہ لوگوں پر انعامات الٰہی میں سے ایک انعام یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انکے ذکر جمیل کو زندۂ جاوید بنا دیا ہے ۔ گزشتہ زمانے میں انھوں نے جو اعمال کیے تھے، ہم انھیں آج تک پڑھتے آرہے ہیں۔ ہمار ے بعد بھی لوگ ان کی پیروی کے لیے آتے رہیں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ قیامت قائم کرنے کا اعلان فرما دے گا۔ اس طرزِ عمل میں کس قدر بھلائی اور دوام ہے!جو لوگ ان انبیاء کے بعد آئے ہیں انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جو بھی نیکی کا کام کریں گے اسے بھلایا جائے گا نہ اس کا انکار کیا جائے گا۔ یہ مومنوں کے لیے نہایت گراں مایہ پیشگی بشارت ہے۔
Flag Counter