Maktaba Wahhabi

281 - 418
دی اور مجھے نبی بنایا ہے اور اس نے مجھے برکت والا بنایا، جہاں بھی میں ہوں، اور مجھے نماز اور زکاۃ کی پابندی کا حکم دیا ہے جب تک میں زندہ رہوں۔ اور اپنی والدہ سے نیکی کرنے والا بنایا ہے اور اس نے مجھے سرکش( اور) بدبخت نہیں بنایا۔‘‘[1] اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اور اس عورت کو (یاد کریں) جس نے اپنی عفت و عصمت کی حفاظت کی تھی، پھر ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اسے اور اس کے بیٹے (عیسیٰ) کو اہل عالم کے لیے عظیم نشانی بنا دیا۔‘‘[2] ٭ اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا علیہ السلام کو حضرت یحییٰ علیہ السلام عطا فرما کر اور ان کی بیوی کی اصلاح کر کے ان پر انعام کیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ’’وہیں زکریا نے اپنے رب سے دعا کی، کہا: میرے رب! مجھے(اپنے پاس سے) پاکیزہ اولاد عطا کر، بے شک تو ہی دعا سننے والاہے۔ پھر جب وہ حجرے میں کھڑا نماز پڑھ رہا تھا تو فرشتوں نے اسے آواز دی:بے شک اللہ تجھے یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے، وہ اللہ کے ایک کلمے(عیسیٰ) کی تصدیق کرے گا، اور سردار ، نفس پر ضبط رکھنے والا اور
Flag Counter