Maktaba Wahhabi

214 - 418
انسان کے کائنات کا اہم ترین عنصر ہونے کے اعتبار سے انسان کے لیے نہایت موزوں ہے۔ کائنات کے تمام عناصر پر انسان کا غلبہ ہے اور وہ سب خالق کائنات کے حکم سے اس کے مطیع ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انسان اور اس کائنات کی حرکت کے درمیان جس میں وہ رہتا ہے، مکمل یکسانیت ،یکجہتی اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ٭ بلاشبہ قرآنی شریعت ہی وہ واحد شریعت ہے جس میں انسان دوسرے انسان کی محکومی و بندگی سے آزاد ہے۔اسلامی منہج کے سوا تمام مناہج اور مذاہب میں بعض لوگ اپنے ہی بعض لوگوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیتے ہیں۔ جہاں تک دینِ اسلام کا تعلق ہے، اس میں لوگ بندوں کی عبادت سے چھٹکارا پاکر بندوں کے رب کی عبادت کرتے ہیں ،جو اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ ٭ بلاشبہ قرآنی شریعت ایک ایسا منہج ہے جو انسانی وجود کی حقیقت، انسانی ضروریات اور جس کائنات میں انسان رہ رہا ہے اس کی حقیقت اور اس کا انتظام کرنے والے نگرانوں کے اوصاف کے بارے میں علم مطلق پر قائم ہے ۔یہی وجہ ہے کہ قرآنی شریعت کی بدولت انسانی افعال و مشاغل کے مابین کوئی تباہ کن تصادم پیدا ہوتا ہے نہ پروان چڑھتا ہے کیونکہ قرآنی شریعت سراپا اعتدال و توازن ہے اور یہ وہ بے مثال اور نادر خوبی ہے جو انسان کے بنائے ہوئے کسی قانون اور منہج میں تا ابد دستیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ انسان ہر چیز کے صرف ظاہر کو جانتا ہے۔ اسے کائنات،انسان اور زندگی کے صرف انھی پہلوؤں کے بارے میں علم ہے جس سے پردے ہٹے ہوئے ہیں اور یہ ظواہر کا علم بھی صرف ایک مقررہ مدت تک محدود ہے کیونکہ دنیا وی علوم کی نت نئی تحقیقات اور انکشافات ماضی کے علمی مسلمات کی تردیدکرتے رہتے ہیں۔ ٭ قرآنی شریعت وہ منہج ہے جو تمام انسانوں کے مابین وحدت و اتفاق کے رشتے اتنے مضبوط
Flag Counter