Maktaba Wahhabi

212 - 418
اور راسخ ہے۔ وہ اس درخت سے مشابہت رکھتی ہے جس کی جڑیں بہت مضبوط اور اس کی شاخیں متحرک ہوں۔ قرآنی شریعت کے دوام و استمرار اور ہمیشگی پر دلالت کرنے والے چند امور درج ذیل ہیں: فرمان الٰہی ہے: ’’وہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اسے تمام دینوں پر غالب کرے اگرچہ مشرک ناپسند ہی کریں۔‘‘[1] یہ نص مطلق ہے اور کسی زمانے کے ساتھ مقید نہیں ہے۔فرمانِ الٰہی ہے: ’’بے شک ہم نے یہ قرآن نازل کیا اور بے شک ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔‘‘[2] قرآنی شریعت کے معاملے میں غورو فکر کرنے والا شخص فوراً سمجھ جاتا ہے کہ قرآن کریم کے دو عظیم الشان محافظ ہیں جن کی حفاظت میں قرآن کریم تا ابد محفوظ ہے۔ ٭ قرآن کریم براہ راست اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہے اور اسی قادر مطلق نے بہ نفس نفیس اپنی کتاب کی حفاظت کا خودذمہ لیا ہے۔ ٭ اس شریعت میں حفاظت کا ذاتی اہتمام بھی ہے جو خود نفاذ شریعت کے عمل میں مضمر ہے۔ جب اس شریعت کو لاگو کیا جاتا ہے اور اہل شریعت اس پرکاربند ہوتے ہیں، اس کے فرائض انجام دیتے ہیں اور حدود کو ضائع اور پامال نہیں کرتے تو درحقیقت اس میں ہمیشگی
Flag Counter