Maktaba Wahhabi

109 - 418
کے اصولوں اور بنیادوں پر محمول ہوگی اور وہ آیات جو شریعتوں کے اختلاف پر دلالت کرتی ہیں وہ فروعات اور عبادات کے ظواہر سے متعلقہ امور پر محمول ہوں گی۔ پہلے اور بعد میں آنے والے تمام احکام اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہیں۔[1] گزشتہ تفصیلات کی روشنی میں یہ حقیقت آشکار ہوگئی ہے کہ قرآن عظیم کا سابقہ کتابوں کی تصدیق اور نگرانی کرنا عظمت قرآن کے اہم مظاہر و دلائل میں سے ہے جس سے تمام انبیاء کی کتابوں پر قرآن کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔
Flag Counter