Maktaba Wahhabi

100 - 154
جسمانى اعضا كے خوب صورت ہونے كے ساتھ ساتھ ان كى ظاہرى كشش كو ’’ دل كشى‘‘ كہتے ہىں، اس كا دوسرا نام ’’ حزاقت و نجابت ‘‘ ہے۔ ڈكشنرى مىں اىسے الفاظ ناپىد ہىں جن كے ساتھ ’’ حسن‘‘ كى تعرىف بىان كى جائے، تاہم سب لوگوں كا اس بات پر اتفاق ہے كہ دىكھنے والوں كے دلوں مىں اس كا احساس ضرور ہوتا ہے، ىہ چہرے كا اىسا پہناوا اور اىسى چمك دمك ہے كہ دل اس كى طرف از خود مائل ہو جاتے ہىں اور تمام لوگ اسے حسىن سمجھنے پر متفق ہو جاتے ہىں، اگرچہ اچھى خوبىاں موجود نہ بھى ہوں، جو شخص بھى اسے دىكھتا ہے ىہ اس كے دل مىں اتر جاتا ہے، اسے عمدہ خىال كرتا اور منظورِ نظر بنا لىتا ہے، لىكن اگر خوبىوں كو فرداً فرداً بغور دىكھىں تو وہ كوئى زىادہ ىر كىف دكھائى نہىں دے گا۔ ىوں سمجھىں كہ ىہ دىكھىں جانے والى چىز كى اىسى خوبى ہے جسے ’’ ناظر‘‘ كا دل محسوس كرتا ہے خوبصورتى كا ىہ اعلىٰ ترىن درجہ ہے، اس كے بعد چاہتىں مختلف ہو جاتى ہىں، كوئى جاذبىت كو ترجىح دىتا ہے تو كوئى حلاوت وشىرىنى كو، تنہا موزونىت كو ترجىح دىنے والا كوئى بھى دكھائى نہىں دىا۔ مذكور چىزوں كا كچھ كچھ جمع ہو جانا ’’ خوبصورتى ‘‘ كہلاتا ہے۔
Flag Counter