Maktaba Wahhabi

293 - 342
صحابہ کرام کبھی لفظ اسلام کی جگہ جہاد بھی کہہ دیتے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کے جواب میں فرما رہے ہیں:؎ اَللّٰہُمَّ! لاَ عَیْشَ إِلاَّ عَیْشُ الْآخِرہْ ۔ فَأَکْرِمِ الْأَنْصَارَ وَالْمُہَاجِرَہْ ’’اے اللہ! زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔ انصار اور مہاجرین کو بخش دے۔‘‘ صحابہ کرام اپنے کمانڈر انچیف‘ اپنے پیارے اور محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اقدس سے یہ کلمات ‘ یہ خوش خبری والے دعائیہ اشعار سنتے تو ان کے حوصلے بڑھ جاتے ۔ کھدائی کے دوران چٹانیں بھی آتیں کہ ساری زمین ہی پتھریلی ہے۔ چھوٹی موٹی چٹانوں کو صحابہ کرام خود ہی توڑ لیتے۔ مگر ایک دن کھدائی کے دوران ایک بھاری چٹان آجاتی ہے۔ صحابہ کرام نے اسے توڑنے کی کوشش کی مگر وہ ٹوٹ نہیں رہی۔ کھدائی کا کام تھوڑی دیر کے لیے رک گیا ہے۔ صحابہ کرام مل کر کوشش کر رہے ہیں مگر وہ چٹان بڑی ہی مضبوط تھی۔
Flag Counter