Maktaba Wahhabi

291 - 342
بات پر مطمئن نہیں کہ انہیں دنیا ملی ہے اور ہمیں آخرت ملے گی۔ آئیے اب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے بارے میں تفصیلات آپ کے مشہور صحابی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کھجورکی چٹائی پر سوئے۔ آپ کے جسم پر چٹائی کے نشان پڑ گئے۔ ہم نے عرض کی:اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں اجازت کیوں نہیں دی کہ ہم آپ کے نیچے نرم بستر بچھا دیتے؟ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب سنیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:میرا دنیا سے کیا تعلق؟ میری اور دنیا کی مثال بس ایسے ہے جیسے ایک سوار شدید گرم دن میں روانہ ہوا۔ راستے میں اس نے ایک درخت کے سائے تلے تھوڑی دیر آرام کیا، پھر اٹھا اور سایہ چھوڑ کر چلا گیا۔ ، ، جامع الترمذي، حدیث:2377۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک پرانے سے خستہ حال پالان والی اونٹنی پر حج کو گئے۔ آپ کے جسم اطہر پر ایک چادر تھی جس کی قیمت چار درہم بھی نہ تھی۔، ، سنن ابن ماجہ، حدیث:2890۔
Flag Counter