Maktaba Wahhabi

280 - 342
آپ کے مہاجر ساتھیوں کے لیے اپنے دلوں کے دروازے کھول دیے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ارشاد فرما رہے ہیں: (إِنِّي عَبْدُاللّٰہِ وَرَسُولُہُ ھَاجَرْتُ إِلَی اللّٰہِ وَإِلَیْکُمْ) ’’بلا شبہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ میں نے اللہ تعالیٰ کی طرف اور تمہاری جانب ہجرت کی تھی۔‘‘ (فَالْمَحْیَا مَحْیَاکُمْ وَالْمَمَاتُ مَمَاتُکُمْ) ’’اب تو میرا جینا بھی تمہارے ساتھ اور مرنابھی تمہارے ساتھ ہے‘‘۔ اللہ اکبر! انصار آپ کی زبان اقدس سے ان محبت بھرے الفاظ کو سنتے ہیں تو ان پر گریہ طاری ہو جاتا ہے۔ وہ روتے ہوئے آپ کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، عرض کر رہے ہیں: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! ہم نے جو کچھ کہا تھا صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شدید محبت اور چاہت کے پیش نظر کہا تھا۔ قارئین کرام! ادھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی چاہت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرما رہے ہیں: (فَإِنَّ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ یُصَدِّقَانِکُمْ وَ یَعْذِرَانِکُمْ) ’’اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بھی (اس دعوے میں) تمہیں سچا سمجھتے ہیں اور تمہارا عذر قبول کرتے ہیں۔‘‘، ، صحیح مسلم، حدیث:1780، و مسند أحمد:538/2۔
Flag Counter