Maktaba Wahhabi

115 - 342
جانچا تو اسے یقین ہوگیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور آپ کو و اقعی اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے۔ مگر اوپر ذکر کی گئی دو صفات ایسی تھیں جن کی وہ تصدیق اب تک نہ کر سکا تھا۔اس نے ارادہ کیا کہ وہ ان دو صفات کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسلام قبول کرلے گا۔ قارئین کرام! مکارم اخلاق میں سب سے اہم چیز انسان کا حلم ،اس کا حوصلہ مند ہونا اور غصہ میں نہ آنا ہے۔ دنیا میں ایسے لوگ تھوڑے ہی ہوں گے جن کے ساتھ بدتمیزی کی جائے اور وہ اس کے جواب میں حسن سلوک کا مظاہر ہ کریں۔ اوپر گزر چکا ہے کہ زید بن سعنہ حق کی تلاش میں تھا۔ وہ مختلف بہانوں سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مجالس میں آتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کرتا اور مذکورہ صفات کو آپ کی ذات گرامی میں دیکھنے کے لیے بے تاب رہتا تھا۔ چندہی روز گزرے تھے کہ اسے یہ موقع میسر آگیا۔ آیئے اس سے اگلی بات ہم زید ہی کی زبانی سنتے ہیں۔
Flag Counter