Maktaba Wahhabi

عصرحاضر میں تکفیر، خروج ،جہاد اور نفاذ شریعت کا منہج

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ناشر: مکتبہ رحمۃ للعالمین،لاہور

سال شائع: 2013ء

رجوع کو ضروری سمجھتے ہیں ۔ (61) 3۔ حکمرانوں کی مطلق تکفیر میں ادارہ ایقاظ کے بقول وہ شیخ محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ کی اس رائے کے قائل ہیں کہ جس کے مطابق مجرد غیر شرعی وضعی قوانین کے مطابق فیصلے کرنا یا ان کا نفاذ ہی ملت اسلامیہ سے اخراج کا باعث بن جاتا ہے ‘ چاہے ایسا کرنے والا اس کو حلال یا جائز سمجھتاہو یا نہ۔ 4۔ ادار ہ ’ایقاظ‘ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ کبار سعودی علماء کے مقلد ہیں اور ان کی تقلید کے داعی بھی ہیں ۔اس مکتب فکر کی نمایاں ترجمانhttp://www.eeqaz.com/ نامی ویب سائیٹ ہے جس پر اس فکر سے متعلق بہت زیادہ مواد اور لٹریچرموجود ہے۔ جہاں تک ادارہ ایقاظ کی پہلی بات کا تعلق ہے تو شرعی دلائل اور عقل و منطق کی روشنی میں اصل موقف دو ہی بنتے ہیں ۔ یا تو وہ جسے ادارہ ’موحدین‘ پیش کر رہا ہے کہ اگر کافر ہیں تو حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہر قسم کے معاونین بھی کافر قرار پاتے ہیں کیونکہ جس طرح غیر شرعی قوانین وضع کرنے والے اور ان کے مطابق فیصلے کرنے والے طاغوت ہیں تو ان عدالتوں سے فیصلے لینے والے عوام بھی’تحاکم إلی الطاغوت‘ میں شامل ہونے کی وجہ سے کفر کے مرتکب ہیں ؟ یا پھردوسرا موقف سعودی علماء کا ہے جو حکمرانوں اورعوام الناس دونوں کو فاسق و فاجر شمار کرتے ہیں اور سعودی سلفی علماء کے اس موقف کو ادارہ ’اصلی اہل سنت‘ پیش کرر ہا ہے ۔ جہاں تک تیسرے موقف کا تعلق ہے کہ حکمرانوں اورعوام الناس میں فرق کیا جائے اور عوام الناس کو تکفیر سے بچایا جائے تو یہ عام سوجھ بوجھ سے بالاتر بات ہے۔ جب اللہ کی شریعت کے بالمقابل وضعی قوانین بنانے والے حکمران کافر ہیں تو ان وضعی قوانین کو پاس کرنے والی اسمبلیاں ‘ ان اسمبلیوں کو منتخب کرنے والے عوام الناس‘ ان وضعی قوانین کے مطابق فیصلہ کرنے والی عدالتیں ‘ ان وضعی قوانین کو پڑھنے پڑھانے والے لاء کے طلبا واساتذہ ‘ان وضعی قوانین کے مطابق فیصلہ لینے اور کروانے والے عوام اور وکلا ‘ ان وضعی قوانین کا نفاذ کرنے والے سکیورٹی فورسز کے ادارے اوران وضعی قوانین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والی افواج پاکستان کیسے مسلمان ہو سکتی ہیں ؟اس موقف کا عدم توازن اور عدم اعتدال صاف ظاہر ہے۔
x
صفحہعنوان
1مقدمہ
10باب اول: توحید حاکمیت اور تکفیر
11مصر میں تکفیر کی تحریک
16سعودی عرب میں تکفیر کی تحریک
19تکفیر کے بارے القاعدہ کے لٹریچر پر سلفی علماء کا تبصرہ
25شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ اور معاصر کبار سلفی علماء کا اختلاف
30پہلی توجیہہ
31دوسری توجیہہ
32تیسری توجیہہ
32چوتھی توجیہہ
34پانچویں توجیہہ
36مجرد وضعی قانون کے مطابق فیصلہ یا اس کا نفاذ اور سلفی علماء کی رائے
46پاکستان میں تکفیر کی تحریک
47پہلا سلفی گروہ
50دوسرا سلفی گروہ
50تیسرا سلفی گروہ
54تاتاری قانون ’الیاسق‘ سے معاصر حکمرانوں کی تکفیر پر استدلال
57مسئلہ تکفیر کی اصولی بنیادیں
59تکفیر معین اور غیرمعین کا فرق
65کفر عملی کی تفصیل
65پہلا نکتہ
68دوسرا نکتہ
69تیسرا نکتہ
71چوتھا نکتہ
72پانچواں نکتہ
73حاکم بغیر ما أنزل اللّٰہ کے بارے سلف صالحین کی رائے
80مصادرومراجع
96باب دوم توحید حاکمیت بطور اصطلاح
98پہلا موقف
98دوسرا موقف
99تیسرا موقف
107خلاصہ کلام
108مصادر ومراجع
112باب سوم تکفیر کی شرعی بنیادیں
112آیت تحکیم
118آیت ولایت
132عقیدۃ الولاء و البراء
135مصادر ومراجع
142باب چہارم خروج کی شرعی بنیادیں
142فاسق حکمرانوں کے خلاف خروج
143احادیث مبارکہ اور خروج
146اجماع امت کا دعویٰ
148مصلحت وحکمت
149ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج
158امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا خروج کے بارے نقطہ نظر
166ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج کے دلائل
175بے نماز حکمرانوں کے خلاف خروج
178کفر بواح کے مرتکب حکمرانوں کے خلاف خروج
181ظالم‘ بے نماز اور مرتد حکمرانوں کے خلاف خروج کی شرائط
188مصادر ومراجع
198باب پنجم معاصر جہاد :ایک تجزیاتی مطالعہ
198جہاد کشمیر
208شمالی و جنوبی وزیرستان کا جہاد: تاریخ و اسباب
211سوات کا جہاد: تاریخ و اسباب
212لال مسجد کا جہاد:تاریخ و اسباب
216معاصر جہاد کا ایک تجزیاتی مطالعہ
219چند شبہات اور ان کے جوابات
223قتال کی علت
227قتال کی غایت
230مصادر ومراجع
234باب ششم پُرامن تحریک برائے نفاذ کتاب وسنت کرنے کا اصل کام
246باب ہفتم نفاذ شریعت کا منہج : دعوت و جہاد
246دین‘ شریعت اور منہاج کا فرق
247کیا سابقہ مناہج ِنفاذِشریعت منسوخ ہیں ؟
249منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مصادر
250نفاذ شریعت کا منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم
251فرد پر نفاذ شریعت کا منہج دعوت ہے
254اجتماعیت پر نفاذ شریعت کا منہج جہاد ہے
257’نفاذ شریعت‘ اور’ نظام عدل کا قیام‘ کی اصطلاحات پر چند گزارشات
258پاکستان میں نفاذ شریعت کے تین مناہج
258پہلا منہج: انتخابی سیاست
259دوسرا منہج: خروج وقتال
261تیسر امنہج :تحریک و احتجاج
263مصادرومراجع
Flag Counter