Maktaba Wahhabi

عصرحاضر میں تکفیر، خروج ،جہاد اور نفاذ شریعت کا منہج

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

ناشر: مکتبہ رحمۃ للعالمین،لاہور

سال شائع: 2013ء

102
توحید الحاکمیۃ لماذا؟ الحاکمیۃ فرد من الأفراد أنکر الشرک فی الدعاء والذبح والنذر کما أنک تنکر علی الحکام عدم الحکم بماأنزل اللّٰہ لما ذا تخصص؟ فرد من أفراد العبادۃ۔نعم۔‘‘ (7) ’’سوال: توحید حاکمیت‘ توحید ربوبیت کی قسم ہے یا توحید اُلوہیت کی؟ جواب: توحید حاکمیت ‘ توحید عبادت(اُلوہیت) کے افراد میں سے ایک فرد ہے۔ توحید حاکمیت کو ایک مستقل قسم قراردیتے ہوئے بعض جماعتوں نے غلو کیا ہے۔ بعض جماعتوں نے توحید حاکمیت میں غلو کیا ہے جبکہ بعض جماعتیں اسے ایک فرد قرار دیتی ہیں ۔ توحید حاکمیت‘ توحید عبادت(اُلوہیت ) کی ایک قسم ہے۔ یہ بات واجب ہے کہ انسان اپنی دعا‘ ذبح‘ نذر اور حکم میں اللہ ہی کی شریعت کی طرف اپنا مقدمہ لے جاتے ہوئے اپنے ان افعال میں توحید کو برقرار رکھے۔(میں کہتا ہوں ) توحید حاکمیت ہی کو خاص کیوں کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص یہ کہے: توحید دعا اور اس کو توحید کی ایک مستقل قسم قرار دے یا توحید نذر‘ توحید طواف‘ توحید نماز‘ توحید رکوع‘ توحید سجود [یعنی نذر‘ طواف‘ نماز‘ رکوع اور سجود صرف اللہ ہی کے لیے ہیں تو تو حید کی یہ قسمیں بنانے میں بھی کیا حرج ہے؟] توحید حاکمیت تمام کی تمام توحید عبادت(اُلوہیت) کے مفہوم میں داخل ہے۔ اللہ کی توحید اختیار کرو یعنی رکوع‘ سجود‘ ذبح‘ نذر اور حاکمیت وغیرہ میں ۔ یہ بات صحیح ہے لیکن بعض افراد اور معروف جماعتوں نے توحید حاکمیت میں غلو کیا ہے۔ یہ لوگ توحید حاکمیت کے علاوہ کچھ بیان ہی نہیں کرتے اور مسلمان حکمرانوں کی تکفیر کرتے ہیں کیونکہ یہ حکام شریعت کے مطابق فیصلے نہیں کرتے۔ یہی لوگ غیر اللہ کے لیے دعاکرنے ‘ غیر اللہ کے لیے ذبح کرنے اور غیر اللہ کے لیے نذر ماننے کے بارے میں فتوے نہیں دیتے حالانکہ یہ بھی شرک ہے اور ان حضرات کے سامنے اوراردگرد قبریں ہیں ‘ ان کے سامنے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا جاتا ہے اور نذریں مانی جاتی ہیں(لیکن پھر بھی یہ حضرات اس توحید پر توجہ نہیں دیتے)۔ غیر اللہ سے دعا کرنے‘ ذبح کرنے اور نذر ماننے کے شرک کابھی اسی طرح انکار ہو گا جس طرح حکام کے اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلے نہ کرنے کا آپ انکارکرتے ہیں ۔ توحید حاکمیت‘ توحید عبادت کے افراد میں سے ایک فرد ہے۔ جی ہاں !‘‘
x
صفحہعنوان
1مقدمہ
10باب اول: توحید حاکمیت اور تکفیر
11مصر میں تکفیر کی تحریک
16سعودی عرب میں تکفیر کی تحریک
19تکفیر کے بارے القاعدہ کے لٹریچر پر سلفی علماء کا تبصرہ
25شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ اور معاصر کبار سلفی علماء کا اختلاف
30پہلی توجیہہ
31دوسری توجیہہ
32تیسری توجیہہ
32چوتھی توجیہہ
34پانچویں توجیہہ
36مجرد وضعی قانون کے مطابق فیصلہ یا اس کا نفاذ اور سلفی علماء کی رائے
46پاکستان میں تکفیر کی تحریک
47پہلا سلفی گروہ
50دوسرا سلفی گروہ
50تیسرا سلفی گروہ
54تاتاری قانون ’الیاسق‘ سے معاصر حکمرانوں کی تکفیر پر استدلال
57مسئلہ تکفیر کی اصولی بنیادیں
59تکفیر معین اور غیرمعین کا فرق
65کفر عملی کی تفصیل
65پہلا نکتہ
68دوسرا نکتہ
69تیسرا نکتہ
71چوتھا نکتہ
72پانچواں نکتہ
73حاکم بغیر ما أنزل اللّٰہ کے بارے سلف صالحین کی رائے
80مصادرومراجع
96باب دوم توحید حاکمیت بطور اصطلاح
98پہلا موقف
98دوسرا موقف
99تیسرا موقف
107خلاصہ کلام
108مصادر ومراجع
112باب سوم تکفیر کی شرعی بنیادیں
112آیت تحکیم
118آیت ولایت
132عقیدۃ الولاء و البراء
135مصادر ومراجع
142باب چہارم خروج کی شرعی بنیادیں
142فاسق حکمرانوں کے خلاف خروج
143احادیث مبارکہ اور خروج
146اجماع امت کا دعویٰ
148مصلحت وحکمت
149ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج
158امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا خروج کے بارے نقطہ نظر
166ظالم حکمرانوں کے خلاف خروج کے دلائل
175بے نماز حکمرانوں کے خلاف خروج
178کفر بواح کے مرتکب حکمرانوں کے خلاف خروج
181ظالم‘ بے نماز اور مرتد حکمرانوں کے خلاف خروج کی شرائط
188مصادر ومراجع
198باب پنجم معاصر جہاد :ایک تجزیاتی مطالعہ
198جہاد کشمیر
208شمالی و جنوبی وزیرستان کا جہاد: تاریخ و اسباب
211سوات کا جہاد: تاریخ و اسباب
212لال مسجد کا جہاد:تاریخ و اسباب
216معاصر جہاد کا ایک تجزیاتی مطالعہ
219چند شبہات اور ان کے جوابات
223قتال کی علت
227قتال کی غایت
230مصادر ومراجع
234باب ششم پُرامن تحریک برائے نفاذ کتاب وسنت کرنے کا اصل کام
246باب ہفتم نفاذ شریعت کا منہج : دعوت و جہاد
246دین‘ شریعت اور منہاج کا فرق
247کیا سابقہ مناہج ِنفاذِشریعت منسوخ ہیں ؟
249منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مصادر
250نفاذ شریعت کا منہاج محمدی صلی اللہ علیہ وسلم
251فرد پر نفاذ شریعت کا منہج دعوت ہے
254اجتماعیت پر نفاذ شریعت کا منہج جہاد ہے
257’نفاذ شریعت‘ اور’ نظام عدل کا قیام‘ کی اصطلاحات پر چند گزارشات
258پاکستان میں نفاذ شریعت کے تین مناہج
258پہلا منہج: انتخابی سیاست
259دوسرا منہج: خروج وقتال
261تیسر امنہج :تحریک و احتجاج
263مصادرومراجع
Flag Counter