Maktaba Wahhabi

72 - 418
ساری مخلوق کو چیلنج کیا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’کہہ دیجیے: اگر تمام انسان اورجن مل کر اس قرآن کی مثل لانا چاہیں تو وہ اس کی مثل نہ لا سکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مدد گار بن جائیں۔‘‘[1] یہ قرآن کے شرف و مجد اوراس کی عظمت کا واضح اظہار ہے۔ یہ آیت اوراس کی ہم معنی دیگر آیات ’’آیاتِ تَحَدِّی‘‘ یعنی چیلنج کرنے والی آیات کہلاتی ہیں کہ ساری مخلوق مل کر بھی اس قرآن کے مانند بلکہ اس کی کسی ایک سورت کی مثال بھی پیش کرنے سے عاجز ہے۔ پس قرآن کی عظمت اوراس کی اونچی شان نے انسانوں اور جنوں میں سے کسی کو اس قابل نہیں چھوڑا کہ وہ اس کی نظیر پیش کرنے کا تصور بھی کرسکے، چاہے وہ اس سلسلے میں ایک دوسرے کے مدد گار بھی بن جائیں۔
Flag Counter