Maktaba Wahhabi

396 - 418
’’اور یہ (قرآن ایک عظیم) کتاب ہے، ہم نے اسے نازل کیا ہے، (یہ) برکت والی ہے، پس تم اس کی پیروی کرو اور پرہیز گاری اختیار کرو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘[1] یہ آیت کریمہ اس بات پر واضح طور پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے کا آسان، مختصر ترین اور واضح راستہ علم و عمل کے ذریعے سے کتاب اللہ کا اتباع ہے۔ بلاشبہ اس کتاب کی عظمت، اس کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونا اور اس میں جو بھی دینی اور دنیاوی منافع ہیں، وہ سب کچھ قرآن کریم کے اتباع اور اس پر عمل کرنے پر موقوف ہے۔[2] ’’اللہ تعالیٰ کے فرمان﴿لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ﴾ ’’تاکہ تم پر رحم کیا جائے‘‘ میں قرآن مجیدکا اتباع کرنے پر اللہ کے دامنِ رحمت میں پناہ ملنے کا وعدہ ہے، بصورت دیگر قرآن کا اتباع نہ کرنے پر دنیا و آخرت میں عذاب کی وعید کی طرف اشارہ ہے۔‘‘[3] اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کو اس بات کی ترغیب دلائی گئی ہے کہ وہ دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے کی امید رکھتے ہوئے اس مبارک کتاب کے احکام کے مطابق عمل کریں۔ (3) دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’چنانچہ جو لوگ اس پر ایمان لائے اور انھوں نے اس کی تعظیم کی اور اس کی مدد کی اور اس نور (ہدایت) کی پیروی کی جو اس پر نازل کیا گیا، وہی فلاح پانے والے ہیں۔‘‘[4]
Flag Counter