Maktaba Wahhabi

336 - 418
کفر، برے اخلاق اور طرح طرح کے گناہوں کی ظلمتوں کو علم، ایمان اور اخلاق حسنہ کے نور میں تبدیل کرتا ہے، لہٰذا جس مقصد کے لیے قرآن عظیم نازل کیا گیا ہے وہ انسانیت کو وہم، خرافات اور جاہلیت کی تقلید کے اندھیروں سے نکال کر توحید اور حق و ثبات کے اجالے میں لا کھڑا کرتا ہے۔ مت پوچھو کہ جب لوگوں کی حکمت ان کی خواہشات بن جائیں اور وہ صراط مستقیم سے بھٹک جائیں تو اس کے نتیجے میں کس قدر فساد و ہلاکت اور تباہی ہو گی؟ اس کا کوئی اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ دنیا و آخرت میں لوگوں کی اصلاح ونجات اور انھیں ہدایت یافتہ بنانے کی غرض سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نور اور واضح کتاب آئی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ تمام جہانوں سے بے پروا ہے۔ وہ فرماتا ہے: ١٥﴾ يَهْدِي بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ Ě ’’یقینا تمھارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی اور واضح کرنے والی کتاب آ گئی ہے جس کے ذریعے سے اللہ اس شخص کو سلامتی کی راہ دکھاتا ہے جو اللہ کی رضا کی پیروی کرنا چاہتا ہے اور انھیں اپنے حکم سے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لاتا ہے اور سیدھے راستے کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے۔‘‘[1]
Flag Counter