Maktaba Wahhabi

299 - 418
تو اللہ کی قسم! نجاشی رو پڑا۔ وہ اس قدر رویا کہ اس کی ڈاڑھی تر ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی پادری بھی رونے لگے اور وہ بھی اس قدر روئے کہ ان کے صحیفے آنسوؤں سے تر ہو گئے۔‘‘[1] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو خط رومی بادشاہ ہر قل کو لکھا تھا، اس کا مضمون یہ ہے: ((بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللّٰهِ إِلَى هِرَقْلَ عَظِيمِ الرُّومِ، سَلامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى، أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَدْعُوكَ بِدَاعِيَةِ (1) الْإِسْلَامِ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ، وَأَسْلِمْ يُؤْتِكَ اللّٰه أَجْرَكَ مَرَّتَيْنِ، فَإِنْتَوَلَّيْتَ فَعَلَيْكَ إِثْمُ الْأَرِيسِيِّينَ)) ’’شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان بہت رحم کرنے والا ہے۔ اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے شاہ روم ہرقل کے نام! جو شخص سیدھے راستے کی پیروی کرے اس کو سلام ہو! أمابعد! میں تمھیں اسلام کے کلمے کی طرف بلاتا ہوں، اسلام قبول کر لو، سلامت رہو گے اور اللہ تمھیں دوہرا ثواب دے گا۔ اگر تم نے منہ پھیر لیا تو بلاشبہ تمھارے عوام کا گناہ بھی تم پر ہو گا۔ (اس کے بعد آپ نے یہ آیت کریمہ تحریر کرائی) ’’اے اہل کتاب! ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمھارے درمیان یکساں
Flag Counter