Maktaba Wahhabi

200 - 418
قرآن عظیم عدل وانصاف پر مبنی قوانین اور شریعت لے کر آیا ہے۔ یہ قوانین شریعت کی تمام فروعات کے عام اصولوں اور کلی احکام پر مشتمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایاہے: ’’اور ہم نے ہر چیز خوب تفصیل سے بیان کر دی ہے۔‘‘[1] نیز فرمایا: ’’اور ہم نے آپ پر ہر چیز کھول کر بیان کرنے والی کتاب نازل کی ہے۔‘‘[2] حق یہ ہے کہ قرآن عظیم ایک درخشاں شاہراہ ہدایت اور ایک جامع دستور حیات ہے جو عبادات، معاملات، خاندان، میراث ،قابل تعزیر جرائم،حدود اور نظام حکومت، غرضیکہ زمانے اور زندگی کے ہر شعبے کے بارے میں دو ٹوک فیصلے اور ابدی اصول لایا ہے۔ معاشی اورتمدنی معاملات کی آیات میں سے اللہ تعالیٰ کا ایک ارشاد عالی یہ ہے: ’’اور تم اپنے وہ مال نادان لوگو ں کے سپرد نہ کرو جو اللہ نے تمھارے لیے گزر بسر کا ذریعہ بنائے ہیں، البتہ ان میں سے انھیں کھانے اور پہننے کے لیے دو اور ان سے اچھی بات کہو۔‘‘[3] شخصی احوال کے متعلق آیات میں سے اللہ تعالیٰ کاایک فرمان یہ ہے:
Flag Counter