Maktaba Wahhabi

170 - 418
اور یہ اس کے لیے زیاد ہ آسان ہے۔‘‘[1] قرآن عظیم نے جزائے اعمال میں اللہ تعالیٰ کی حکمت واضح کی ہے تاکہ نیکوکار اور خطاکار، فرماں بردار اور نا فرمان برابر نہ ہوں کہ زندگی فضول اور باطل امور میں بدل جائے جبکہ اللہ تعالیٰ ان سے پاک اور مبرا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’کیا تم نے سمجھا ہے کہ ہم نے تمھیں بے فائدہ پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟‘‘[2] نیز فرمایا : ’’اور ہم نے آسمان و زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار پیدا نہیں کیا۔ یہ ان لوگوں کا خیال ہے جنھوں نے کفر کیا، سنو جن لوگو ں نے کفر کیا ان کے لیے دوزخ کی ہلاکت ہے۔کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، ان لوگوں کے مانند کر دیں گے جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں؟ یا ہم متقین کو بدکاروں کے مانند کر دیں گے؟‘‘[3] قرآن کریم قیامت، اس کی ہولناکیوں اور صغیرہ وکبیرہ گناہوں کو درج کیے بغیر نہ چھوڑنے والی کتاب کا تذکرہ کرتا ہے، اس میں نیکیوں اور برائیوں کا وزن کرنے والے ترازواور ایسے دقیق حساب کتاب کا تذکرہ بڑی کثرت سے کیا گیا ہے جس میں کسی فرد پر ذرہ بھر ظلم کیا جائے گا
Flag Counter