Maktaba Wahhabi

324 - 342
بہت محبت ہے؟ ارشاد فرمایا:’’جس نے ان سے محبت کی، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا۔‘‘ ، ،مسند أحمد:440/2، حدیث:9671۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے نواسوں کے ساتھ اعلیٰ اخلاق کا ایک اور نمونہ ہمیں اس وقت نظر آتا ہے جب آپ مسجد نبوی میں خطبہ دے رہے تھے۔ جب آپ کے دونوں نواسے مسجد میں داخل ہوئے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ درمیان میں چھوڑ کرمنبر سے نیچے اتر آئے، انھیں ا ٹھا کر اپنے ساتھ منبر پر لے گئے اور پھر اپنا خطبہ مکمل کیا۔ آئیے اس واقعے کو بھی ابوداود، نسائی اور ابن ما جہ کے حوالے سے پڑھتے ہیں۔ اس کے راوی سیدنا بریدہ اسلمی ہیں۔( اس روایت کو بھی امام البانی رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح قرار دیا ہے)۔بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مسجد نبوی میں خطبہ دے رہے تھے کہ اس دوران میں سیدنا حسن اور سیدنا حسین نمودار ہوئے۔ ان دونوں نے سرخ رنگ کی قمیصیں پہنی ہوئی تھیں ، قمیصیں لمبی تھیں اور وہ ان میں الجھ کر بار بار پھسل رہے تھے۔ قارئین! غالباً اس کا سبب یہ ہوسکتا ہے کہ دونوں ابھی چھوٹے تھے اور چھوٹے بچے جب چلتے ہیں تو پھسل جاتے ہیں۔ ایسے بچے بطور خاص والدین اور قریبی عزیز واقارب کو بہت ہی پیارے لگتے ہیں اور یہی کیفیت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی تھی۔ جب ان ننھے منے دونوں نواسوں کو گرتے پڑتے اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے ہی پیارے لگے۔ اس کے بعد کیا ہوا آئیے حدیث شریف کا اگلا حصہ
Flag Counter