Maktaba Wahhabi

309 - 342
میدان جنگ میں ہیں، آپ کو دشمن نے زخمی کردیا ہے۔ اور آپ زخمی کرنے والی قوم کے لیے بھی بخشش اور ہدایت کی دعا مانگ رہے ہیں۔ قارئین کرام! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلیٰ اخلاق جاننے کے لیے آئیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث پڑھتے ہیں، آپ نے ارشاد فرمایا: (إِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی لَمْ یَبْعَثْنِي طَعَّانًا وَلَا لَعَّانًا) ’’ اللہ تعالیٰ نے مجھےطعنہ دینے والا یا لعنت کرنے والا بنا کر مبعوث نہیں فرمایا۔‘‘ بلکہ آپ کی بعثت کا مقصد کیا تھا؟ فرمایا:(وَلٰکِنْ بَعَثَنِی دَاعِیَۃً وَرَحْمَۃً) ’’بلکہ مجھے اللہ تعالیٰ نے (کائنات کے لیے) داعی اور رحمت بنا کر مبعوث فرمایا ہے۔‘‘، ، صحیح البخاري، حدیث:6929، و صحیح مسلم، حدیث: 1792، والرحیق المختوم، ص:268، و شعب الإیمان للبیہقي:45/3۔
Flag Counter