Maktaba Wahhabi

303 - 342
کے گھر تشریف لے گئے تو اس وقت وہ اپنے گھر پر نہ تھے۔ ان کی اہلیہ نے جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اور سیدنا ابوبکر صدیق، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما کو اپنے گھر کی دہلیز پر دیکھا تو بڑی خوشی سے کہنے لگی:(مَرْحَبًا وَ أَھْلاً) ’’خوش آمدید، آپ لوگوں کا آنا مبارک ہو۔‘‘ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خاوند کا نام لے کر پوچھا:(أَیْنَ فُلَانٌ) ’’ فلاں کہاں ہے؟ ‘‘کہنے لگی:وہ پانی لینے کے لیے گئے ہیں، بس ابھی آتے ہی ہوں گے۔ یہ گفتگو جاری تھی کہ وہ صحابی پانی لیے ہوئے اپنے گھر واپس آگئے۔ انھوں نے دیکھا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے دونوں ساتھی اس کے گھر کے دروازے پر کھڑے ہیں، تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔ اللہ اکبر! اس سے بڑی سعادت، اس سے بڑی خوش قسمتی کیا ہوگی کہ کائنات کے امام ان کے گھر تشریف لائے ہیں، بے اختیار کہنے لگے:(اَلْحَمْدُلِلّٰہِ) ’’اللہ تیرا شکر ہے۔‘‘ (مَا أَحَدٌ الْیَوْمَ أَکْرَمَ أَضْیَافاً مِنّي) ’’آج مجھ سے زیادہ خوش بخت اور خوش قسمت کوئی نہیں کہ میرے گھر میں وہ معزز ترین مہمان تشریف لائے ہیں جن سے بڑھ کر اعلیٰ اور افضل اس کائنات میں کوئی نہیں‘‘۔
Flag Counter