Maktaba Wahhabi

122 - 342
( إِنَّ ھٰذِہِ الْمَسَاجِدَ لاَ تَصْلُحُ لِشَيْئٍ مِنْ ہٰذَا الْبَوْلِ وَالْقَذَرِ) ’’دیکھو!ان مساجد میں پیشاب کرنا یا گندگی پھیلانا جائز نہیں۔‘‘ (إِنَّمَا ہِیَ لِذِکْرِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وَالصَّلَاۃِ وَقِرَائَ ۃِ الْقُرْآنِ) ’’یہ تو صرف ا للہ رب العزت کے ذکر، نماز اور قرآن کریم پڑھنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔‘‘، ، صحیح البخاري، حدیث:6025، و صحیح مسلم، حدیث:285۔ ابن ما جہ میں صحیح حدیث کے ساتھ یہ بھی ہے کہ یہ اعرابی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن سلوک سے اتنا متأثر ہوا کہ کہنے لگا:( بِأَبِي وَأُمِّي) ’’میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔‘‘ آپ نے نہ مجھے ڈانٹا نہ گالی دی۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو حکم دیا کہ پانی کا ڈول لے کر آؤ اور اسے اس پیشاب والی جگہ پر بہادو۔ اعرابی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اخلاق اور محبت سے اس قدر متأثر ہوا کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا کرنے لگا۔ وہ ایک بدو،دیہاتی تھا، دعا کے آداب سے ناواقف تھا مگرایک ہی ملاقات میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت کرنے لگا۔ اور محبت کا یہ انداز ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ کہتا ہے:
Flag Counter