Maktaba Wahhabi

168 - 211
ان تعلیمات پر دنیا کا جو معاشرہ اور جو طبقہ، چاہے وہ بوڑھوں کا ہو یا جوانوں کا، مردوں کا ہو یا عورتوں کا، حاکموں کا طبقہ ہو یا محکوموں کا، ان ابدی تعلیمات پر کما حقہٗ عمل کرے گا، وہ ہر اس برائی سے محفوظ رہے گا، جو اس کی غیرت و شرافت کو نقصان پہنچائے اور اس کے اخلاق کو بے پردگی، اختلاط، فحاشی اور حرام نظر بازی سے محفوظ کرکے اسے شرافت و پاکیزگی، امن و اسقرار اور سعادت کے بامِ عروج پر پہنچائے گا، اور ایسا کیوں نہ ہو، جب کہ وہ اُس طریقے پر گامزن ہے جسے بنانے والا عرشِ عظیم کارب ہے۔
Flag Counter