Maktaba Wahhabi

207 - 211
جسے تم نے کسی مسکین پر خیرات کیا اور ایک وہ دینار جسے تم نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا، ان سب سے زیادہ اجر وثواب کا باعث وہ دینار ہے، جسے تم نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا۔‘‘ بیوی کو جو لقمے کھلائے جائیں، ان کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ((وَإِنَّکَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَۃً تَبْتَغِيْ بِہَا وَجْہَ اللّٰہِ إِلاَّ أُجِرْتَ بِہَا، حَتّٰی مَا تَجْعَلُ فِيْ فِيْ امْرَأَتِکَ))[1] ’’جس سرمائے کو تم اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے خرچ کروگے، اس پر تمھیں اجر ملے گا۔یہاں تک جس لقمے کو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالو گے(اس پر بھی تمھیں اجر ملے گا)۔‘‘ نیز ارشاد فرمایا: ((إِذَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَی أَہْلِہٖ نَفَقَۃً، یَحْتَسِبُہَا، فَلَہٗ صَدَقَۃً))[2] ’’جب آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے اور اس سے ثواب کی امید رکھتا ہے تو وہ اس کی طرف سے صدقہ ہوجاتا ہے۔‘‘ 3. غلط صحبت: بُری صحبت ایک ایسی بیماری ہے، جس میں اچھے اچھوں کی اولاد بگڑ جاتی ہے۔حضرت نوح علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے اولوا العزم پیغمبر تھے۔نیک تربیت کے باوجود بری صحبت کا شکار ہوکر ان کا لڑکا کنعان کافر ہوگیا اور طوفانِ نوح میں مارا گیا، اس کا سبب حضرت شیخ سعدی رحمہ اللہ بُری صحبت ہی قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
Flag Counter