Maktaba Wahhabi

124 - 211
1 تشہد میں انگلی کو مسلسل حرکت دیتے(اٹھاتے گراتے)رہنا چاہیے۔[1] 2 درمیانی تشہد میں اگر کوئی درودِ پاک پڑھنا چاہے تو جائز بلکہ مستحب ہے۔[2] ایسا کرنے پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔[3] 16۔تیسری اور چوتھی رکعت: درمیانی تشہد سے اللہ اکبر کہتے ہوئے تیسری رکعت کے لیے اٹھیں اور رفع الیدین کریں، یعنی دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابرتک اٹھائیں، جیسا کہ ابتداے نماز میں کیا تھا،پھر سینے پر ہاتھ باندھ کر سورت فاتحہ پڑھیں، پھر رکوع کریں، پھر سجدے کریں اور اسی طرح چوتھی رکعت مکمل کریں۔ 17۔آخری تشہد اور دعائیں: آخری رکعت مکمل کرکے اُسی کیفیت میں بیٹھیں، جس میں درمیانی تشہد کے وقت تھے، تاہم آخری تشہد میں تورّک کرنا مسنون ہے کہ بائیں پاؤں کو دائیں پنڈلی کے نیچے سے دائیں طرف نکالیں اور بائیں سرین کے بل بیٹھیں۔[4] اب التحیات اور پھر اس کے بعد یہ درودِ ابراہیمی پڑھیں: ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد۔اَللّٰہُمَّ
Flag Counter